پاکستان اور قطر کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں اور انہیں مستقبل میں مزید مضبوط کیا جائے گا،قطر نے پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں بہت تعاون کیا ہے اور بہت سرمایہ کاری بھی کی ہے،وفاقی وزیر دانیال عزیز کا قطر کے قومی دن کی تقریب سے خطاب
قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ،دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں معاہدے پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے اہم ہیں،قطر توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا جبکہ قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری ،وفاقی وزیردانیال عزیز او ر قطری سفیر نے مل کر کیک بھی کاٹا
پیر 18 دسمبر 2017 20:57
(جاری ہے)
تقریب میں قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ، ڈپٹی سپیکر سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سلیم سیف اللہ، ایرانی سفیر اور دیگر عرب ممالک کے سفیروں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں اور انہیں مستقبل میں مزید مضبوط کیا جائے گا ۔قطر نے پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں بہت تعاون کیا ہے اور بہت سرمایہ کاری بھی کی ہے ۔ قطر میں بڑی تعداد میں پاکستانی موجود ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں ۔ اس موقع پر قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری کا کہنا تھاکہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں معاہدے پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے اہم ہیں ، حال ہی میں پورٹ قاسم پر قطری کمپنی المرقات نے کوئلہ سے چلنے والے بجلی گھر پر کام شروع کردیا ہے جبکہ ایک قطری کاروباری وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور بہت سی پاکستان مصنوعات قطر درآمد کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ قطر پاکستان میں سکولوں اور صحت کے مراکز کی تعمیر کے کئی منصوبوں پر کام کررہا ہے اس کے علاوہ کئی دیہات میں پینے کے پانی کی فراہمی پر بھی کام کیا جارہا ہے ۔انکا کہنا تھاکہ قطر پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد دے رہا ہے اس سلسلے میں پاکستان کو ایل این جی فراہم کی جارہی ہے ۔ پاکستان کے ساتھ آئندہ بھی مختلف شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.