حا لیہ بارش کینوکیلئے انتہائی مفیدہے، زرعی ماہرین

منگل 19 دسمبر 2017 11:31

قصور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2017ء) زرعی ماہرین کے مطابق حالیہ بارش سے کینوکی فصل پربہترین اثرات مرتب ہوں گے ‘کینومیں مٹھاس کے علاوہ ذائقے میں بھی بدلائوآئے گا ‘ ما ہرین نے کہا کہ حالیہ بارش کینوکے لئے انتہائی مفیدہے، اس سے کینوکا ترش پن اور چھوٹے سائزکے کینوکو بڑھنے میں مددملے گی۔

(جاری ہے)

اس سال بارش نہ ہونے کیوجہ سے کینوکا ذائقہ اور بڑھائومتاثرہورہا تھا لیکن گزشتہ دنوں کی بارش سے کینوکے معیارپر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور ایکسپورٹ کے لئے کینوکا معیارمزیدبہتر ہونے سے ایکسپورٹ میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :