شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ25 سالہ نوجوان جاں بحق ،آئی جی کا فوری نوٹس ،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:17

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2017ء) شیخوپورہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران 25 سالہ نوجوان فائر لگنے سے جاں بحق ،آئی جی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ چک 42 میں لڑکے کی شادی میں مہندی کی تقریب بڑی دھوم دھام سے جاری تھی اور اس موقعہ پر ہوائی فائرنگ کے دوران ایک گولی تقریب میں شریک 25 سالہ نوجوان مدثر کو جا لگی جسے زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جاں بحق ہونے والا نوجوان چند روز قبل عمرہ کر کے آیا تھا اور شادی میں شرکت کے لیے کراچی سے آیا ہوا تھا اس طرح شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا ہے آء جی پنجاب نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوے ایس ایچ او فیروذوالا رانا اعظم اور ڈی ایس پی سرکل راو آصف زماں کو معطل کر دیا ہے ادھر پولیس نے ملزم عبدل مناف کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا ہے اور متوفی کی لا ش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :