قسم کھا کر کہتا ہوں نواز شریف نے ختم نبوت قانون میں ترمیم کروائی، شریف خاندان کی سیاست کا سورج غروب ہونے والا ہے،

نواز شریف اور ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں، بھارت کی امریکا سے دوستی پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ا حمد کا القدس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 29 دسمبر 2017 17:57

قسم کھا کر کہتا ہوں نواز شریف نے ختم نبوت قانون میں ترمیم کروائی، شریف ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ا حمد نے کہا ہے کہ قسم کھا کر کہتا ہوں نواز شریف نے ختم نبوت قانون میں ترمیم کروائی، شریف خاندان کی سیاست کا سورج غروب ہونے والا ہے، نواز شریف اور ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں، بھارت کی امریکا سے دوستی پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ جمعہ کو راولپنڈی میں القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عراق، لیبیا اور شام میں ظلم ہوا اور ہم خاموش رہے تاہم اقوام متحدہ میں 128 ووٹوں کے ساتھ ٹرمپ ذلیل ہوا۔

نواز شریف اور ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں، قسم کھا کر کہتا ہوں کہ نواز شریف نے ختم نبوت قانون میں ترمیم کروائی اور اب میں ختم نبوت کی تحریک کے لیے کھڑا ہوچکا ہوں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ مجھے ایک سیٹ کا طعنہ دینے والے نواز شریف آج مجھے کیوں نکالا کا رونا رو رہے ہیں تاہم اب کوئی این آر او نہیں آرہا، نواز شریف اور خاندان کی سیاست کا سورج غروب ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو روز گار نہیں مل رہا، بھوک کی وجہ سے قوم خود کشیاں کررہی ہے اور پوری قوم کو مقروض کردیا گیا، گنے کے کاشتکار درانتی تیز کریں اب چوروں کی جان لینا ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک کا اصل کام بلوچستان میں ہونا تھا جو شروع نہیں ہوا، بھارت کی امریکا سے دوستی پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔