اللہ تعالیٰ نئے سال کوملک وقوم کیلئے خیروبرکت کاسال بنائے،محمد نوازشریف
آئندہ انتخابات2018ءمیں ووٹ کی حرمت کاعہداوردوٹوک فیصلہ دینا ہے،کہ عوامی نمائندوں کے فیصلےعوام کی عدالت میں ہوتے ہیں،قوم کی تقدیردھرنوں، تماشوں، سرکسوں کےرحم و کرم پرنہیں چھوڑی جاسکتی،2017ء میں انتشارکے باوجود دہشتگردی اورلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیا۔صدرن لیگ کاقوم کومبارکباد کا پیغام
ثنااللہ ناگرہ اتوار 31 دسمبر 2017 23:57
(جاری ہے)
نئےسال میں جمہوریت کو استحکام حاصل ہو۔اسی طرح نئے سال میں قانون اور عدل کی حکمرانی ہو اور پاکستان کے وقار میں بھی اضافہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ 19 سال بعد ملک میں مردم شماری کرائی گئی۔ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ٹھوس پیش رفت ہوئی۔ انشاءاللہ بہت جلد فاٹا کو قومی دھارے میں لانےکےمشن کی تکمیل ہوجائیگی۔ نوازشریف نے کہا کہ انتشار کی سیاست کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے اہم سنگ میل عبور کیے۔ دہشتگردی کو جڑسےاکھاڑپھینکنے کے لیے موثر منصوبہ بندی ہوئی۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی۔ تفریحی مقامات کی سیاحت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کےفضل سےہم توانائی کےبحران پرقابو پانے میں کامیاب ہوئے۔ توانائی بحران ملک کی اقتصادی ترقی کیلیے سنگین مسئلہ بن چکا تھا۔ نیشنل گرڈ میں10ہزار میگاواٹ کا اضافہ70سالہ تاریخ کا سنہری باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج انفراسٹرکچر کے عظیم منصوبے تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔پشاور سے کراچی تک موٹروے کا بیشتر حصہ مکمل ہو چکا ہے۔آج ہر طرف پھیلے اندھیرے سمٹ رہے ہیں،روشنی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوٹوک فیصلہ دینا ہےعوامی نمائندوں کی اہلیت کے فیصلےعوام کی عدالت میں ہوتے ہیں۔ قوم کی تقدیردھرنوں، تماشوں، سرکسوں کےرحم و کرم پرنہیں چھوڑی جاسکتی۔ الزامات،جھوٹ اورگالیوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کا موقع آرہا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ آپ نے آئندہ انتخابات میں ووٹ کی حرمت کاعہد بھی کرنا ہے۔ کیونکہ 2018 میں آپ نےووٹ کا حق استعمال کرکےفیصلہ دینا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.