حکومت کی انقلابی تعلیمی اصلاحات کی بدولت صوبہ کے معیار تعلیم میں نمایاں بہتری آئی ہے یوسف ایوب خان

پیر 1 جنوری 2018 10:30

ہری پور۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے کہاہے کہ حکومت کی انقلابی تعلیمی اصلاحات کی بدولت صوبہ میں معیار تعلیم کی بہتری کے بعد ایم پی ایز اپنے بچے تعلیمی اداروں سے نکال کر گورنمنٹ سکولوں میں داخل کروا رہے ہیں۔ وہ گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول نمبرون کے گرائونڈ پر منعقدہ گورنمنٹ ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ کے صوبائی مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

قبل ازیں صوبائی ڈائریکٹر تعلیم محمد رفیق خان خٹک، ڈی ای او ہری پور عمر خان کنڈی اور صوبائی سیکرٹری ٹورنامنٹ تیمور خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

یوسف ایو ب خان نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ آرگنائزر کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ صوبائی حکومت نے ساڑھے چار سال قبل اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے تعلیمی ایبرجنسی نافذ اور تعلیم کو پہلی ترجیح قرار دیا اور بجٹ میں اضافہ کیا، آج الحمدالله اس کا یہ فائدہ ہوا ہے کہ تعلیمی حوالہ سے پہلے اور آج کے صوبہ میں زمین آسمان کا فرق ہے، ناپید سہولیات کے حوالہ سے درخواستیں آنا اور ٹیچر ز کے حوالہ سے ڈیوٹی پر نہ آنے کی شکایات ختم اور معیار تعلیم بہتر ہوا ہے جس کی بدولت آج نہ صرف ایک لاکھ 61 ہزار بچے نجی سے گورنمنٹ سیکٹر میں آئے ہیں بلکہ ایم پی ایز اپنے بچوں کو گورنمنٹ سکولوں میں داخل کروا رہے ہیں، یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ایک غیر جانبدار تنظیم کے سروے کے بعد جاری تعلیمی رینکنگ میں ہری پور پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے، پاکستان کے پہلے 10 اضلاع میں سے 9 اضلاع خیبر پختونخوا کے پاس ہیں، ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی گورنمنٹ سیکٹر کے پاس بہت ٹیلنٹ موجود ہے، نجی سیکٹر میں اربوں روپے کمانے کے باوجود ہم نصابی سرگرمیاں نظر نہیں آتیں، حالیہ ٹورنامنٹ میں بھی نجی سیکٹر کو مقابلوں میں شرکت کی اوپن آفر کی گئی تھی لیکن نجی سیکٹر گورنمنٹ سکولوں کا مقابلہ نہیں کر سکے۔

متعلقہ عنوان :