ٹونکل کھنہ کے کزن کرن کپاڈیہ نے فلم نگری میں قدم رکھ دیا

پیر 1 جنوری 2018 11:59

ٹونکل کھنہ کے کزن کرن کپاڈیہ نے فلم نگری میں قدم رکھ دیا
ممبئی۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) بالی وڈ پروڈیوسر ٹونکل کھنہ کے کزن کرن کپاڈیہ نے فلم نگری میں قدم رکھ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹونکل کھنہ کے کزن ٹونی ڈی سوزا اور ویشال رناس کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں کرن کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کے لئے گھڑ سواری اور موٹرسائیکل چلانا سیکھا ہے اس کے علاوہ انہوں نے بینک کاک میں چھ ماہ مارشل آرٹ اور تیراکی کی بھی تربیت حاصل کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کا وزن112 کلو تھا جسے روزانہ کی بنیاد پر ورزش کے بعد اب 88کلو کیا ہے۔فلم کے ہدایتکار بہزاد کھمباتا ہیں ۔فلم کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :