پریانکا چوپڑا کی فلم میں متعدد اداکاراؤں کا کام سے انکار
بچوں اور آوارہ کتوں پر بنائی جانے والی پریانکا چوپڑا کی فلم میں متعدد اداکاراؤں نے کام کرنے سے صاف انکار کردیا ہالی وڈ میں بڑی اداکارائیں بھی ایسے منصوبوں میں رضاکارانہ طور پر بھی کام سے گریز نہیں کرتیں‘پریانکاکااظہارافسوس
پیر 1 جنوری 2018 12:20
(جاری ہے)
تاہم اس حوالے سے افسوس ناک خبر یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا کی اس موضوع پر بنائی جانے والی فلم میں نامور اداکارائیں کام کرنے کے لیے تیار نہیں۔خبریں ہیں کہ بچوں اور آوارہ کتوں پر بنائی جانے والی پریانکا چوپڑا کی ایک فلم میں متعدد بھارتی اداکاراؤں نے کام کرنے سے انکار کردیا۔
ڈی این اے انڈیا کے مطابق مختلف بولی وڈ اداکاراؤں کی جانب سے فلم میں کام کرنے سے معزرت کیے جانے کے بعد پریانکا چوپڑا نے عالیہ بھٹ سے ملاقات کی۔پریانکا چوپڑا نے عالیہ بھٹ کو فلم کے موضوع سے متعلق آگاہ کیا اور اس بات کی خواہش ظاہر کی کہ وہ ’بچوں اور آوارہ کتوں‘ کے حقوق کیلئے بنائی جانے والی فلم میں انہیں کاسٹ کرنا چاہتی ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ دیگر اداکاراؤں کی جانب سے انکار کے بعد عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے راضی ہوجائیں گی، تاہم تاحال انہوں نے اس حوالے سے رضامندی ظاہر نہیں کی۔ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا کی فلم میں اداکاراؤں نے اس لیے کام کرنے سے انکار کیا، کیوں کہ فلم میں اداکاراؤں کے محض 5 سے 6 سین تھے۔اداکاراؤں کے انکار پر پریانکا چوپڑا نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہولی وڈ میں بڑی اداکارائیں بھی ایسے منصوبوں میں رضاکارانہ طور پر بھی کام کرنے سے گریز نہیں کرتیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ایک سال سے پریانکا چوپڑا کی کوئی بھی بولی وڈ فلم نہیں آئی، 2017 میں ان کی پہلی ہولی وڈ فلم ’بے واچ‘ ریلیز ہوئی، جس نے کوئی خاص کمائی نہیں کی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
اداکاری سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے،کیارا ایڈوانی
-
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.