فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر افراد کو 33 ہزار مکانات کا معاوضہ ادا کر دیا گیا

پیر 1 جنوری 2018 12:57

فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر افراد کو 33 ہزار مکانات کا معاوضہ ادا کر دیا ..
اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) فاٹا کے عارضی طورپر بے گھر افراد کو 33ہزار مکانات کا معاوضہ ادا کردیاگیا ہے جبکہ سروے کا عمل جاری ہے ، اب تک 87ہزار گھروں کا سروے مکمل کیاجاچکا ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق فاٹا میں آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضہ جات کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے اب تک 33 ہزار تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ ان کے مالکان کو ادا کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آپریشن سے متاثرہ علاقوں میں گھروں کے سروے کا عمل جاری ہے۔ اب تک 87 ہزار گھروں کا سروے مکمل کیا جاچکا ہے تاہم گھروں کے سروے کا عمل جون 2018ء تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :