سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کے خلاف درخواستیں قابل سماعت قرار دیدیں ‘ اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری،
سماعت 23جنوری تک ملتوی پارلیمنٹ قانون سازی کاسب سے بڑا ادارہ ہے، ہمیں قانون کے مطابق چلنا ہے،عدالتوں کو اتنا آسان نہ لیں،بتائیں کن مقدمات میں آج تک عدالتوں نے پارلیمنٹ کے بنائے قوانین کو کالعدم کیا، وکلا عدالتی فیصلوں کی نظیریں پیش کریں، بہت سے لوگوں نے تانگہ پارٹیاں بنائی ہوئی ہیں،جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس
پیر 1 جنوری 2018 14:35
(جاری ہے)
اس دوران عدالت نے عدالت نے نیشنل پارٹی کے وکیل کی کیس ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے اپیل کی کہ عدالت فریقین کونوٹس جاری کرے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ قانون سازی کاسب سے بڑا ادارہ ہے اور آپ اس کے بنائے قوانین کوکالعدم قرار دینے کی استدعا کررہے ہیں، ہمیں قانون کے مطابق چلنا ہے،عدالتوں کو اتنا آسان نہ لیں، نوٹس کا کیس بنائیں گے تو نوٹس بھی کریں گے، بتائیں کن مقدمات میں آج تک عدالتوں نے پارلیمنٹ کے بنائے قوانین کو کالعدم کیا، وکلا عدالتی فیصلوں کی نظیریں پیش کریں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ سیاسی مقدمات ہیں ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کی نظریں لانے کے لئے وقت دیں شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے مقدمے کی تیاری نہیں کرسکتے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میں بھی شہر سے باہر تھا رات کو واپس آیا ہوں۔ کیس مقرر تھا آپ کو تیاری بھی کرنی چاہئے تھی اس کیس کو باری پر سنیں گے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ شق 203 میں ایسا کیا ہے کہ کالعدم قرار دیں۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ایماندار قیادت شہریوں کا بنیادی حق ہے سپریم کورٹ نے نواز شریف (ن) لیگ اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ا بھی درخواست کے قابل سماعت ہونے کا معاملہ طے نہیں ہوا جاننا چاہتے ہیں قانون کی منظوری کے وقت اکثریت کیا تھی فروغ نسیم نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعت کی قیادت ایماندار شخص کے اس ہونی چاہئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف پر پورا نہ اترنے والا رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتا۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ پارٹی سربراہ اپنی جماعت کے معاملات کنٹرول کرتا ہے۔ پارٹی سربراہ کی ہدایت پر رکن اسمبلی نااہل ہوسکتے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پارٹی سربراہ پالیسی انحراف پر رکن کو نااہل بھی کرسکتا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پارٹی سربراہ کے لئے رکن اسمبلی ہونا لازمی نہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں پارٹی سربراہ کا کردار اہم ہوتا ہے۔ فروغ نسیم نے بتایا کہ آئین کے تحت ارکان اسمبلی پارٹی سربراہ کی ہدایت کے پابند ہوتے ہیں۔ قانون کے تحت نااہل شخص پارٹی سربراہ نہیں بن سکتا۔سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کے خلاف درخواستیں سماعت کے لئے منظور کرلیں‘ عدالتی معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا درخواست گزار کے مطابق نواز شریف پارٹی سربراہ نہیں بن سکتے ‘ پارتی سربراہ کا کردار بڑا اہم ہے‘ سیکشن 203 آئین و قانون کے مطابق ہے۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بہت سے لوگوں نے تانگہ پارٹیاں بنائی ہوئی ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ مختلف مقدمات میں پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002کا جائزہ لیا سمجھتا تھا 2002 کے قانون میں بہتری کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین سینٹ‘ سپیکر قومی اسمبلی اور وزارت قانون کو نوٹسز جاری کردیئے۔ کیس کی مزید سماعت 23جنوری تک ملتوی کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
ٹریبونل میں زیرالتواء 2700ارب کے ٹیکس کیسز سے متعلق قانون بن چکا ہے
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.