جنرل راحیل شریف کے بیٹے کی منگنی کی تقریب ‘انتہائی سخت حفاظتی انتظامات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 2 جنوری 2018 13:55

جنرل راحیل شریف کے بیٹے کی منگنی کی تقریب ‘انتہائی سخت حفاظتی انتظامات
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جنوری۔2018ء) دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب میں تشکیل پانے والے اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اور پاکستان فوج کے سابق چیف جنرل راحیل شریف کے بیٹے کی منگنی کی تقریب لاہور ڈیفنس کے قریب واقع ایک فارم ہاﺅس میں منعقد کی گئی جس میں شبیر شریف کے صاحبزادے تیمور اور راحیل شریف کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاک فوج کے سابق اور حاضر سروس اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی اور جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کیلئے انتہائی سخت سیکورٹی کا انتظام کیا گیا تھا۔ راحیل شریف کے بیٹے کی شادی کی تقریب چند ماہ کے بعد ہو گی۔اطلاعات کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف کے بیٹے کی منگنی کس سے ہوئی ان کا نام ابھی تک سامنے نہیں آ سکا۔

متعلقہ عنوان :