بھارت بین الاقوامی سرحد اور کنٹرول لائن پر 14ہزار سے زائد فوجی بنکر تعمیر کرے گا

منگل 2 جنوری 2018 15:40

بھارت بین الاقوامی سرحد اور کنٹرول لائن پر 14ہزار سے زائد فوجی بنکر ..
نئی دلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) بھارت اپنے جنگی جنون کے تحت رواں سال پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد اور مقبوضہ کشمیرمیں کنٹرول لائن پر 14ہزارسے زائدبنکر تعمیر کرے گا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزیر جتندر سنگھ نے نئی دلی میں میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ کو 14ہزار460بنکروں کی تعمیر کیلئے چار کروڑ 15لاکھ روپے سے زائد جاری کرنے کا کہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان بنکروں کی تعمیر کیلئے فنڈز بھارتی وزارت داخلہ جاری کریگی ۔

متعلقہ عنوان :