اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یروشلم پرقرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک کے خلاف امریکی کاروائی کا آغاز ٹرمپ کا پاکستان کے بعد فلسطین کی امداد بند کرنے کا اعلان
میاں محمد ندیم بدھ 3 جنوری 2018 09:40
(جاری ہے)
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کو بھی امداد روکنے کی دھمکی دی ہے۔
امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ امریکا پاکستان و دیگر ممالک کو اربوں ڈالر دیتا ہے مگر یہ کچھ نہیں کرتے۔ انہوں نے فلسطین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین ہر سال ہم سے اربوں ڈالر لیتا ہے مگر یہ ہمارا احترام نہیں کرتا جب کہ فلسطین اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر بات چیت کے لیے بھی تیار نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ ہم نے نئے امن مذاکرات کے تحت یروشلم جیسے متنازعہ شہر کا مسئلہ اٹھایا جس پر بحث کرنا ایک بہت مشکل عمل تھا لیکن اسرائیل کو بھی اس کے لیے مزید کام کرنا ہوگا تاہم اگر فلسطین امن کے لیے تیار نہیں تو ہم مستقبل میں اس کی امداد کیوں جاری رکھیں؟دریں اثناءترجمان وائٹ ہاﺅس سارا سینڈرز نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کا مقصد یہ ہے اور امریکا جانتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان مزید اقدام کرسکتا ہے اور امریکا چاہتا ہے وہ ایسا کرے۔ترجمان وائٹ ہاﺅس نے مزید کہا کہ ان مخصوص اقدامات کے بارے میں مزید تفصیلات آئندہ چوبیس سے 48 گھنٹوں میں سامنے آجائیں گی جبکہ پاکستان کی امداد سے متعلق تمام آپشنز کھلے ہیں اور امریکی صدر رواں ماہ فیصلہ کریں گے۔ماہرین کا کہنا ہے بنیادی طور پر ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یروشلم پر قرارداد رکوانے کے لیے جودھمکیاں دی تھیں ان پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے ٹرمپ انتظامیہ دنیا کوتاثر دینا چاہتی ہے کہ امریکا ابھی بھی طاقتور ملک ہے مگر امریکی لیڈرشپ اس حقیقت سے نظریں چرارہی ہے کہ دنیا میں تبدیل آئی ہیں اور امریکا کے بہت سارے دوست اس کے مخالف بلاکس میں چلے گئے ہیں لہذا ان ممالک نے اپنے لیے متبادل ذرائع کے انتظامات بھی کرلیے ہیں -امریکا ویت نام کی طرح افغانستان میں شکست کی ذمہ داری خطے کے کسی”کمبوڈیا“پر ڈالنا چاہتا ہے مگر پاکستان واضح کرچکا ہے کہ وہ چند ملین ڈالر کی امداد کے لیے کمبوڈیا بننے کو تیار نہیں -ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ امریکا مشرق وسطحی میں اٹیمی پاکستان کے کردار کو روکنے کے لیے اسے مشرقی اور مغربی سرحدوں پر الجھا کر رکھنا چاہتا ہے‘امریکی پاکستان سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ وہ اپنی فوجیں اتحادی افواج کے ساتھ افغانستان میں داخل کرئے مگر پاکستان یہ سہولت دینے سے انکار کرتا آیا ہے حتی کہ امریکا کا خطے میں سب سے قریبی اتحادی بھارت بھی افغانستان میں فوجیں اتارنے کو تیار نہیں ‘ٹرمپ انتظامیہ کی دھمکیاں اور امداد بند کرنے کے اعلانات شکست خوردہ عالمی طاقت کی جھنجلاہٹ ہے-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراطلاعات سے چینی سفیر کی ملاقات ، ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق
-
وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری دے دی
-
وفاقی وزرا ء کی سانحہ9 مئی کے ماسٹر مائنڈاور سہولت کاروں کو سزائیں نہ ہونے پر اظہار تشویش
-
9 مئی کے دہشتگردوں نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں ان کو سزا مل کر رہے گی
-
9 مئی واقعات کے ثبوت واضح ہیں، کوئی شک کی گنجائش نہیں
-
دہشتگرد جماعت نے منظم طریقے سے 9مئی کو دہشتگردی کی،دہشتگردوں سے کیسے بات کریں‘ مریم نواز شری
-
وزیراعلیٰ سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی قیادت میں وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی قیادت میں وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعلی مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت،جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت
-
سموگ اور زہریلا دھواں موت کاسبب بننے والے امراض پیدا کرتا ہی:مریم اورنگزیب
-
قوم 9مئی کو بھولے گی نہ معاف کریگی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر سے یونائیٹڈ نیشنز آفس فار پراجیکٹ سروسز کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.