بہاولپور میں پولیو سے بچائو کی خصوصی مہم کے دوران 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے
دریائی علاقوں ، چولستان، بس اڈے، مزارات ودیگر ٹرانزٹ پوائنٹس پر خصوصی ٹیمیں بھیجی جائیں گی،ملک محمد اقبال چنڑ
بدھ 3 جنوری 2018 12:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران تجربہ کار اور تربیت یافتہ سٹاف گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر معصوم بچوں کو پولیو ویکسین کی خوراک پلائیں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ اس مہم کے دوران ایک بچہ بھی پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائی علاقوں ، چولستان، بس اڈے، مزارات ودیگر ٹرنزٹ پوائنٹس پر خصوصی ٹیمیں بھیجی جائیں گی تاکہ وہاں پر موجود بچوں کو اس مہم کے دوران پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا سکیں۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ پولیو سے بچائو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 1401ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 1103موبائل، 157فکسڈ، 127ٹرانزٹ، 18رومنگ شامل ہیں۔ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 3048افراد اپنے فرائض سرانجام دیں گے جن میں 275ایریا انچارج، 122یو سی ایم او ، 6تحصیل سپروائزرز شامل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دریائی حدود میں واقع حاصل پور کی یونین کونسلز پلہ، جمال پور، تحصیل خیر پور کی یونین کونسلز عنائیتی، جھنڈانی، گڈن، اسرانی، تحصیل بہاول پور صدر کی یونین کونسلز سنجر، جھانگی والی، خانووالی، جلال آباد، ہاکڑہ، تحصیل احمد پور شرقیہ کی یونین کونسلز بہاول پور گھلواں، خیر پور ڈاہا، چناب رسول پور، بختیاری اور بن والا کی ہائی رسک آبادی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
محسن نقوی کا دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
-
شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کر دیا گیا
-
بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز میں 15 سے 20 سال سے ایک ہی شرح پرمنجمد ٹیکس ریٹس پرنظرثانی کی جائیگی،وزیرخزانہ
-
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.