پنجاب کے 21میں سے 10، سندھ کے 11میں سے 2 اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں کمی

بدھ 3 جنوری 2018 16:10

ملتان۔3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے کپاس پیدا کرنیو الے 21 اضلاع میں سے 10اضلاع جن میں ملتان ،لودھراں، پاکپتن،اوکاڑہ ،جھنگ ،میانوالی،سرگودھا، رحیم یارخان اوربہاولنگر جبکہ سندھ کے 11میں سے 2 اضلاع میں میرپور خا ص اور بدین کپاس کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی،اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے کپاس کی پیداوار والے ا ضلاع میں 5.16فیصد سے لیکر 29.83 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے،پی سی جی اے کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور میں پیداواری اہداف تاحال موصول نہیں ہورہے،سندھ کے ضلع میرپور خاص میں کپاس کی پیداوار میں 18.20فیصد جبکہ ضلع بدین کی پیداوار میں 35.86فیصد کمی ریکارڈ کی گئی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :