فنون لطیفہ کے ذریعے معاشرے میں پیارومحبت کے جذبات کوفروغ ،امن کی راہیں ہموار کی جاسکتی ہیں،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں
بدھ 3 جنوری 2018 22:27
(جاری ہے)
صوبائی وزیرقانون نے امن کا پیغام اجاگرکرنے کیلئے طالب علموں کے تیارکردہ فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی قیادت میں حکومت پنجاب پرامن اور پرامید پنجاب کے حصول کے لئے متحرک ہے تاہم معاشرے کے تمام طبقات کو بھی اپنے حصے کا جاندار کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ کرہ ارض پر امن سے ہی انسانیت کی بقاء اور پائیدار سماجی ترقی ممکن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات پنجاب میں قیام امن کی بنیاد بن چکے ہیں جس کی بدولت امن وامان کی صورتحال بہتر ہے اور مختلف ممالک کے سرمایہ کاربھی بڑی تعداد میں پنجاب میںسرمایہ کاری کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن کا درس دیتا ہے اور اسوہ حسنہؐ کی پیروی کرکے ہی معاشرے کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات میں پینٹگز سمیت فنون لطیفہ کی اصناف کے اس نوعیت کے مقابلوں سے ان کی فکری و تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔انہوں نے آرٹ کونسل اور ڈی پی ایس کی طرف سے نمائش کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ امن کے جذبات کو تقویت دینے کے حوالے سے ایسے پروگرامز کاتسلسل سے انعقاد ہونا چاہیے۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹ کونسل نے نمائش کے انعقاد کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالی اوربتایا کہ نمائش میں طالب علموں نے بھرپورشرکت کرکے اپنے فن پاروں کے ذریعے امن کے پیغام کو عام کیا ہے۔انہوں نے نمائش کا افتتاح کرنے پر صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خاں،ڈپٹی کمشنرسلمان غنی،ایم پی اے حاجی خالد سعید ودیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.