نواز شریف اور ثناء اللہ زہری کیساتھ ہیں، تحریک عدم اعتماد کو جمہوری انداز میں ناکام بنایا جائیگا، محمود خان اچکزئی
اس وقت ہماری سرزمین خون آلود ہے ،ملک میں جمہوریت ، وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں ،ہم اپنے مادر وطن کے تحفظ کو ہر لحاظ سے مقدم سمجھتے ہیں اور اگر کوئی ہماری اس سرزمین کو بری نظر سے دیکھے گی تو تمام ملت کو ایسے لوگوں کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا پڑیگا ، فاٹا کے حوالے سے ہرفیصلہ وہاں کے عوام کے منشاء ومرضی کے برخلاف مسلط نہ کیا جائے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا جتما ع سے خطاب
اتوار 7 جنوری 2018 15:17
(جاری ہے)
اس موقع پر ملک احمد خان بادیزئی اور ان کے ساتھیوں نے پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔جلسہ عام سے پارٹی کے صوبائی صدر سنیٹر عثمان خان کاکڑ ، پارٹی کے مرکزی سیکرٹریز صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ، سردار مصطفی خان ترین ، عبید اللہ جان بابت ، سابق سنیٹر عبدالرئوف لالا ، ایم پی اے سید لیاقت آغا ،ملک احمد خان بادیزئی اور دیگر نے خطاب کیا ۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالحق ابدال جبکہ قرار دادیں پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چیئرمین پشین محمد عیسیٰ روشان نے پیش کیئے ۔ تلاوت کلام پاک مولوی ولی اللہ صاحب نے کیا جبکہ پشتوزبان کے ممتاز شاعر حبیب اللہ ماما نے انقلابی اشعار پیش کیئے ۔ اس سے پہلے پارٹی رہنماء جب جلسہ گاہ پہنچے تو ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا ۔ پھولوں کی پتیاں نچاور کی گئی اور انہیں بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچایا گیا ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ ہمارے لیئے یہ بات قابل اطمینان ہے کہ پشتونخوامیپ کے ہر رہنماء ہر قسم کے مسائل اور ان کے حل پر مدلل انداز میں بات کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اور پارٹی رہنمائوں وکارکنوں کی مسلسل محنت اور ملت کے بزرگوں ، ماوں ، بہنوں کی دعائوں کے باعث آج پشتونخوامیپ پشتون قومی تحریک کی حیثیت سے پشتونخواوطن کے تمام عوام کے حقوق واختیارات کے حصول کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری سرزمین سے خون کی بو آرہی ہے ماضی میں اگر کوئی ایک بھی ناحق قتل ہوتا تو لوگ بڑے بے چین ہوتے تھے لیکن آج ہماری سرزمین پر آئے روز درجنوں لوگوں کے ہلاکت کے واقعات رونماء ہورہے ہیں حالانکہ ایکسویں صدی میں دنیا کے تمام مہذب ممالک میں چرند وپرند کے شکار بھی ایک حساب سے ہوتا ہے اس بدترین حالات میںتمام ملت کی ذمہ داریاں دوبالا ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا ہم اپنے مادر وطن کے تحفظ کو ہر لحاظ سے مقدم سمجھتے ہیں اور اگر کوئی ہماری اس سرزمین کو بری نظر سے دیکھے گی تو تمام ملت کو ایسے لوگوں کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا پڑیگا ۔ انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ کے اکابرین نے سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ہے اور ہم نے اپنے قومی واک واختیار کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ہم اپنے اس اصولی موقف سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی کے رہنمائوں کوجدوجہد سے دستبردار کرنے کیلئے جو سازشیں اور باتیں کی جارہی ہیںتو ہم ایسے عناصر پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نے ہمیشہ اصولی جمہوری برحق سیاست وجدوجہد کی ہے اور اس جدوجہد کو مزید وسیع اور منظم کرکے تکمیل تک پہنچانا ہمارا تاریخی قومی فریضہ ہے اگر کسی کو ہماری اس سیاسی جمہوری قومی جدوجہد قابل برداشت نہیں تو پھر ہر کسی کو ہمارے غیور عوام کی غیض وغصب کا سامنا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے 2دسمبر 2017کے جلسہ عام میں میں نے جو الفاظ جمہوریت ، آئین وقانون کی بالادستی ،قوموں کی برابری اور جمہوریت کے دفاع کے حوالے سے نواز شریف کے موقف کی تائید میں کہے تھے اس سے مخصوص عناصر نے غلط معنی لیکر بلاجواز اچالا ۔میں آج بھی کہتا ہوں کہ جو بھی پشتون اپنے قومی حقوق واک واختیار پر خاموش رہیگا وہ ہر گز قوم دوست نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ نواب ثناء اللہ زہری کا قصور یہ ہے اور اسی لیئے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.