Live Updates

عمران خان اور میرا کی حرکتوں میں مماثلت ہے ،وہ میرا کو شادی کا پیغام بھجوائیں ،نکاح شیخ رشید سے پڑھوائیں، عائشہ گلا لئی

پیر 8 جنوری 2018 22:09

عمران خان اور میرا کی حرکتوں میں مماثلت ہے ،وہ میرا کو شادی کا پیغام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنماء عائشہ گلا لئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب اور میرا کی حرکتوں میں گہری مماثلت ہے اس لئے وہ میرا کو شادی کا پیغام بھجوائیں اور اپنا نکاح شیخ رشید سے پڑھوائیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی عمران خان کی شادی نہیں ہوئی ہے اور انہوں نے صرف پرپوزل ہی بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا عمران خان کو مشورہ ہے کہ ان کی اور میرا کی عادتیں کافی ملتی جلتی ہیں ۔ اس لئے عمران خان کو ایک خاتون کی ذاتی زندگی خراب کرنے کی بجائے میرا کو پرپوزل بھیجنا چاہئے اور نکاح شیخ رشید سے پڑھوانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات