نواز شریف مجیب الرحمن کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دے کر حقائق مسخ نہ کریں‘

نواز شریف حسینہ واجد کے پاکستان دشمن کردار کی تعریف کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا بیان

جمعرات 11 جنوری 2018 14:31

نواز شریف مجیب الرحمن کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دے کر حقائق مسخ نہ کریں‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف مجیب الرحمن کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دے کر حقائق مسخ نہ کریں‘ نواز شریف حسینہ واجد کے پاکستان دشمن کردار کی تعریف کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چوہدری شجاعت نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کا کہ نواز شریف مجیب الرحمن کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دے کر حقائق مسخ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد پاکستان کے حامیوں کو چن چن کر پھانسیاں دے رہی ہیں۔ نواز شریف حسینہ واجد کے پاکستان دشمن کردار کی تعریف کر رہے ہیں۔ …