صدر ممنون حسین نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2018ء کا اجراء کر دیا

جمعرات 11 جنوری 2018 17:34

صدر ممنون حسین نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2018ء کا ..
اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2018ء کا اجراء کر دیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق صدر نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 1960ء میں ترمیم کے حوالے سے یہ آرڈیننس جاری کیا۔ اس آرڈیننس میں 1960ء کے آرڈیننس کی شق 6 کی ذیلی دفعات 2، 3، 6 میں ترمیم کی گئی ہے جبکہ 1960ء کے آرڈیننس کی شق 8 کی دفعہ حذف کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :