ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 96 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 12 جنوری 2018 13:07

ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 96 کروڑ 48 لاکھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 96 کروڑ48 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 4ارب34کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں اے ایس ایف کے اکاموڈیشن کے لئے 23کروڑ، مردان خیبر پختونخوا میں کلپانی پل پر فلڈ فارکاسٹنگ کے لئے 5کروڑ، اسلام آباد میں کسانہ ڈیم کی تعمیر کے لئی64 کروڑ 10 لاکھ،ڈی جی خان ائیرپورٹ میں سنگل بیرک کی تعمیر کے لئے 21 لاکھ، کراچی میں موسمیاتی ریڈار کی تنصیب کے لئے ایک کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔