تھر میں حالیہ سردی کے باعث 18 بچے لقمہ اجل بن گئے

غذائیت کی کمی کے شکار بچے قوت مدافعت کی کمی کے سبب سردی کی شدت اور موسمی امراض سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں،ڈاکٹرز

جمعہ 12 جنوری 2018 14:41

تھر میں حالیہ سردی کے باعث 18 بچے لقمہ اجل بن گئے
مٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) سندھ کے صحرائی علاقے تھر میں حالیہ سرد موسم کے باعث بچوں کی اموات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق جنوری کے ابتدائی 10 دنوں میں سول اسپتال مٹھی میں 18 بچے جاں بحق ہوئے۔اس سے قبل تھر کے سرکاری اسپتالوں میں ماہ نومبر میں 47 بچے جاں بحق ہوئے اور دسمبر میں یہ تعداد 44 ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

تھرکے صحرا میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ تو اب افسوسناک معمول بن چکا ہے تاہم حالیہ سرد موسم بھی معصوم بچوں کی جان کا دشمن بن گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ غذائیت کی کمی کے شکار بچے قوت مدافعت کی کمی کے سبب سردی کی شدت اور موسمی امراض سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں بچوں کی اموات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :