طاہرالقادری تحریک ،پی ٹی آئی کا کھل کر ساتھ دینے اور پی پی کا مصلحت سے کام لینے کا فیصلہ

جمعہ 12 جنوری 2018 16:32

طاہرالقادری تحریک ،پی ٹی آئی کا کھل کر ساتھ دینے اور پی پی کا مصلحت ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جنوری2018ء) :ڈاکٹر طا ہر القادری کی حکومت کے خلاف تحریک میں پاکستان تحریک انصاف نے کھل کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے طاہر القادری کی تحریک میں مصلحت کے ساتھ کام لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی اخبار میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کی تحریک میں دیگر سیاسی جماعتوں میں اختلافات کھل کر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی پنجاب کے وزیراعلی اور صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا ہی استعفی چاہتی ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں موجودہ حکومت کا خاتمہ چاہتی ہیں ۔تاہم پیپلز پارٹی کے اندر کچھ اہم شخصیات کے (ن) لیگ کی قیادت کے ساتھ رابطے ہیں جن سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے جبکہ تحریک انصاف نے طاہر القادری کی تحریک کا کھل کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 17جنوری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کر رکھا ہے ۔