ایک ماں کی حیثیت قصور واقعہ کی مذمت کرتی ہوں، مریم اورانگزیب

مجھے شدید دکھ ہے ایسا میرے ملک میں کیوں ہوا،ہماری مساجد حقوق اللہ کی آواز تو بلند کرتی ہے تو معاشرتی مسائل پر بھی آواز بلند ہونی چاہئے ،حکومت نے جس طرح تیز رفتاری سے قصور واقعہ کی تحقیقات شروع کیں انہیں مثبت انداز میں لینا چاہئے ،وزیر مملکت اطلاعات

جمعہ 12 جنوری 2018 18:08

ایک ماں کی حیثیت  قصور واقعہ کی مذمت کرتی ہوں، مریم اورانگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) قصور واقعہ پر جمعہ کو قومی اسمبلی میں جاری بحث کے دوران وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک ماں ، ایک پاکستانی شہری اور ممبر پارلیمنٹ ہونے کی حیثیت سے قصور واقعہ کی مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا یہاں بات ہوئی کہ باقی دنیا میں بھی ایسے واقعات ہوتے ہیں مجھے اس سے کوئی غرض نہیں مجھے غرض ہے تو اس سے ہے کہ ایسا میرے ملک میں کیوں ہوا جس میں اپنی حکومتوں کی تائید اور پارٹی منشور سے باہر نکلنے کی صورت میں ایسے واقعات ہوتے رہیں گے ۔

تمام صوبوں میں تقریبا تمام سیاسی جماعتیں حکومتوں میں موجود ہیں۔لیکن کیا وجہ ہے کہ ہمارے نصاب میں ایسا کوئی باب مضمون شامل نہیں ۔ ہمارے نصاب میں خامیاں موجود ہین آج یہ ایوان ایک قرار داد منظور کرنے جا رہا ہے میں سمجھتی ہوں اس قرار داد ميں ملک بھر میں پڑھائے جانے والے نصاب میں مجوزہ مضمون کو شامل کرنے کی ڈیمانڈ ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

ہماری مساجد حقوق اللہ کی آواز تو بلند کرتی ہے تو معاشرتی مسائل پر اس فورم سے ویسی آواز بلند نہیں ہو رہی جتنی ہونی چاہئے آج یہ مسئلہ قصور کا ہے اس سے پہلے کونسا ایسا شہر ہے جہاں ایسے گھنائونے جرائم نہیں ہوئے ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ اس طرح کے واقعات کے بعد متاثرین خاندان سے پولیس کیسا برتائو کرتی ہے ایسا قانون چاہئے کہ جس علاقے میں یہ جرم ہوا اس علاقے کے ایس ایچ او کی اے سی آر میں منفی پوائنٹ درج ہو یہ کہنا کہ حکومت قصور واقعہ پر کام نہیں کر رہی درست نہیں۔

حکومت نے جس طرح تیز رفتاری سے قصور واقعہ کی تحقیقات شروع کیں انہیں مثبت انداز میں لینا چاہئے ہم اس واقعہ پر بطور سیاسی جماعت اپنے رویئے پر نظر کرنا ہو گی۔ بطور سیاسی جماعت ہمیں اپنے منشور میں معاشرے سے ایسے جرائم کا خاتمہ ممکن کر سکے گا ۔۔