ملک میں آئندہ الیکشن انتہائی مشکل حالات میں ہوں گے،چوہدری نثار

میں نےکبھی نوازشریف کی تعریف نہیں کی صرف سیاسی وفاداری کی،اصولوں کی خاطروزارت داخلہ چھوڑدی،کئی محکموں میں کرپٹ لوگ موجود ہیں۔پارٹی ورکروں سے خطاب

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرا جمعہ جنوری 19:28

ملک میں آئندہ الیکشن انتہائی مشکل حالات میں ہوں گے،چوہدری نثار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ الیکشن مشکل حالات میں ہوں گے،میں نے کبھی نوازشریف کی تعریف نہیں کی صرف سیاسی وفاداری کی، اصولوں کی خاطر وزارت داخلہ چھوڑ دی،کئی محکموں میں کرپٹ لوگ موجودہیں۔ انہوں نے آج یہاں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کئی محکموں میں کرپٹ لوگ موجودہیں۔

پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں کرپٹ لوگ موجود ہیں ایک کوپکڑو تو دوسراس سے بڑا چورآجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں آئندہ الیکشن انتہائی مشکل حالات میں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ میں نے نوازشریف کی کبھی تعریف نہیں کی سیاسی وفاداری کی۔میں نے اصولوں کی خاطر وزارت داخلہ چھوڑ دی۔جبکہ یہاں سابق وزراء اعظم اور وزراء کوکوئی منہ نہیں لگاتا۔ چوہدری نثار نے مزید کہاکہ آج ملک کے بدترین حالات منافقین کی وجہ سے ہیں۔

Your Thoughts and Comments