فیصل آباد،زرعی یونیورسٹی اور چین کے زین ہو فروٹ کے مابین سائنسی معلومات کے باہمی تبادلوں کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعہ 12 جنوری 2018 21:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور چین کے زین ہو فروٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مابین سائنسی معلومات ‘ اکیڈمک و ریسرچ میٹریل اور محققین کے باہمی تبادلوں کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے نیو سنڈیکیٹ روم میں یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز اور چین کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مابین ہونے والے معاہدے میں دونوں اداروں نے بین الاقوامی سیمینارز‘ ورکشاپس اور کانفرنس کے انعقاد میں بھی ایک دوسرے سے تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اقبال ظفر اور چینی ادارے کے فوکل پرسن پروفیسرلی وینگ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کا انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز فروٹ‘ درختوں‘ تربوز اور خربوے کی زیادہ اور بہتر پیداوارکیلئے چینی ادارے کے ساتھ نئی معلومات اور تحقیقی و تدریسی مواد کا تبادلہ بھی کرے گا۔ تقریب میں ڈائریکٹر بیرونی روابط ڈاکٹر رشید احمد‘ ڈائریکٹر ہارٹیکلچرل سائنسز ڈاگٹر امان اللہ ملک‘ ڈاکٹر شہزاد مسعود بسرا بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :