تحریک انصاف کی کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی ہلاکت کے واقعے پر مذمت

سندھ پولیس کو سیاسی بناکر حکومت اپنے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کرنا بند کرے، لیاقت جتوئی

جمعہ 12 جنوری 2018 22:28

تحریک انصاف کی کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) سابق وزیر اعلی سندھ و مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف لیاقت علی جتوئی کی کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی ہلاکت کے واقعے پر مذمت.۔مرحوم کے لیے دعا و لواحقین سے اظہار ہمدردی۔

(جاری ہے)

لیاقت جتوئی نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اپنے ہی افسران کی حفاظت نہیں کرسکتے۔حکومت سندھ نے پولیس کو بااختیار نہیں ہونے دیا ہے۔سندھ پولیس کو سیاسی بناکر حکومت اپنے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کرنا بند کرے،انہوں نے کہا کہ آئی جی کو ہٹانے کے بعد سندھ حکومت کے جرائم پیشہ عناصر آزاد ہوگئے ہیں۔واقعے کی مکمل تفتیش و تحقیقات اور ملزمان کو کیفرکرادر تک پہنچایا جائے۔