وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت میں اپنی نوعیت کے پہلے کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اس ہسپتال پر کل لاگت 2343 ملین روپے آئے گی اور 3سال کی مدت میں مکمل ہو گا، ڈاکٹر جاوید کی بریفنگ
جمعہ 12 جنوری 2018 22:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں2012 کے ایک سروے کے مطابق کینسر کے مریضوں کی کل تعداد ایک کروڈ اکتالیس لاکھ تھی جبکہ اس وقت پاکستان میں ایک لاکھ پچاس ہزار ہیں اور 2017 میں گلگت بلتستان میں کینسر کے مریضوں کی کل تعداد 1538 تھی،57 فیصد کینسر کے مریض ترقی پذیر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
پاکستان میں سب سے زیادہ کینسر کے مریض منہ اور ہونٹ کے کینسر میں مبتلا ہیں،اس کے بعد چھاتی کے کینسر کے مریضوں کا نمبر آتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کینسر ایک قابل علاج مرض ہے،اس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر نہایت ضروری ہیں۔ اس موقع پہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ممبر ضیاالدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ(پی اے ای سی )ملک کے دفاع کے ساتھ ایٹمی تونائی کے پر امن استعمال پر یقین رکھتی ہے اور پی اے ای سی نے ملکی ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں پی اے ای سی کے اٹھارہ کینسر کے ہسپتال کام کر رہے ہیں اور ڈھائی ہزار سے زائد ڈاکٹر و ماہرین خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور جلد ہی مزید ہسپتال اس نیٹ ورک میں شامل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور اس کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جن کی کوششوں اور تعاون سے ہم اس اہم منصوبے پر کام شروع کرنے میں کامیاب ہوئے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن جو کہ اس تقریب کے مہمان خصوصی بھی تھے نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں گلگت بلتستان کے عوام کی طرف سے پی اے ای سی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی بدولت گلگت بلتستان جیسے پسماندہ علاقے میں ایک بڑے اور اہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا جس کی تکمیل پر گلگت بلتستان میں کینسر کے مریضوں کو بروقت اور سستا علاج و معالجہ میسر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن پر ہم سب کو فخر ہے۔جس کی بدولت ہمارے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہو چکا ہے اور دفاع کے علاوہ تونائی اور صحت کے شعبے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.