پیر حمیدالدین سیالوی کی تحریک ختم نبوت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جہانگیر ترین

رانا ثنا اللہ کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے ،پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 12 جنوری 2018 22:53

پیر حمیدالدین سیالوی کی تحریک ختم نبوت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جہانگیر ..
حیدرآباد ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) پیر حمیدالدین سیالوی کی تحریک ختم نبوت کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور رانا ثنا اللہ کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے .

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما جہانگیر ترین نے شام سیال شریف میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ وہ عمران خان کا پیغام لیکر آیا ہے اس میں عمران خان نے پیر حمیدالدین سیالوی کی تحریک ختم نبوت کی مکمل حمایت کی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ رانا ثنا اللہ فوری طور پر استعفیٰ دیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آج کی ملاقات غیر سیاسی ہے اور قاسم سیالوی سمیت کسی کو بھی P.T.Iکی دعوت نہیں دی اگر پیر سیال لاھور میں دھرنا دیںگے تو عمران خان زاتی حیثیت سے آس میں شامل ہوینگے عوامی تحریک اور سیال شریف کی تحریک میں فرق ہے حکومت نے ملک کو پولیس سٹیٹ بنادیاہے پنجاب پولیس میں مجرم بھرتی کیے گیے ہیں اس موقع پر P.T.I کی ضلعی قیادت بھی موجود تھی مثتعفیٰ رکن اسمبلی پیر نظا م الدین سیالوی نے کہا ہے کہ این اے 68. کو خالی نہیں چھوڑیگے اور سب مل کرظالم حکمرانوں کا مقابلہ کریں گے۔