چوہدری شجاعت اور پرویزالہٰی کی نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کو فون،مبارکباد پیش کی

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:09

چوہدری شجاعت اور پرویزالہٰی کی نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کو فون،مبارکباد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور (ق) لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کر کے انہیں وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، ٹیلی فونک رابطے میں چوہدری شجاعت حسین نے نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کو لاہور کے دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا، ٹیلی فونک رابطے کے دوران نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی میں ان کی حمایت کرنے پر چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :