چوہدری شجاعت حسین آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

اتوار 14 جنوری 2018 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ق)کے مرکزی صدر وسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین آج(پیر کو ) ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے وہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ پارٹی کے رہنماء میر عبدالقدوس بزنجو کو مبارکباد دینے کے علاوہ پارٹی کے صوبائی اور مرکزی رہنماء، کارکنوں سے بھی ملاقات کرینگے پارٹی کے مرکزی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین بلوچستان کے وزیراعظم میر عبدالقدوس بزنجو کو مبارکبا د دینے کے لئے آج خصوصی طور پر لاہور سے کوئٹہ پہنچ رہے ہیں ان کے ہمراہ پارٹی کے رکن قومی اسمبلی چوہدری طارق بشیر اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظہیر الدین بھی آرہے ہیں انہوں نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کے علاوہ انہیں مبارکباد دینگے اور پارٹی کے مرکزی صوبائی رہنمائوں ، قیادت اور ورکروں سے بھی ملاقات کرینگے۔

متعلقہ عنوان :