قائداعظم ا ور تحریک پاکستان کی تاریخی دستاویزات پر مبنی قائداعظم پیپرز کی نویں جلد شائع ہوگئی
یکم جنوری1940ء سے 30ستمبر1948ء تک کے تحریک پاکستان کے سال کتابی شکل میں جمع ہوگئے،پاکستان کے حق میں فیصلہ‘ کے عنوان سے اردوترجمہ کے ساتھ دسویں جلد بھی طباعت کے لیے تیار ہے، گیارہ جلدوں کا اردو زبان میں ترجمہ مکمل کرلیاگیا، مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کی صحافیوں سے گفتگو
پیر 15 جنوری 2018 16:31
(جاری ہے)
’نیشنل آرکائیو‘ میں موجود تاریخی اور مستند دستاویزات کی مدد سے علمی تحقیق کے ذریعے تاریخ محفوظ کی جارہی ہے۔
یکم جنوری1940ء سے 30ستمبر1948ء تک کے تحریک پاکستان کے سال ان جلدوںمیں اب تک جمع کئے جاچکے ہیں۔ عرفان صدیقی نے بتایا کہ گیارہ جلدوں کا اردو زبان میں ترجمہ بھی مکمل کرلیاگیا ہے جبکہ اردو ترجمہ کے ساتھ آٹھ جلدیں کتابی صورت میں شائع بھی کردی گئی ہیں۔ اب تازہ ترین نویں جلد نے بھی اشاعت کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے جو خوش آئند ہے۔ ’پاکستان کے حق میں فیصلہ‘ کے عنوان سے اردوترجمہ کی دسویں جلد طباعت کے مرحلے میںہے۔ ایک سوال پر عرفان صدیقی نے کہاکہ انگریزی زبان میں انیسویں جلد ’دی جرنی ٹو پاکستان‘ اوربیسویں جلد ’اسیسی نیشن اٹیمپٹ آن جناح‘ ے عنوانات سے آئندہ سال شائع ہوں گی۔ مشیر وزیراعظم نے کہاکہ تحریک آزادی اور مشاہیرپاکستان سے متعلق مستندتاریخی موادجمع کرنا قومی فرض ہے۔ پوری قوم بالخصوص نوجوان نسل تک اس قیمتی ورثہ کی فراہمی کے لئے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ارشادات قائداعظم پر مشتمل کتاب پشتوترجمہ کے ساتھ کتابی شکل میں شائع کی گئی ہے۔یہ ترجمہ پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر راج ولی شاہ خٹک نے کیا ہے۔ اس کتاب کامرحلہ وار دیگر علاقائی زبانوں میں بھی ترجمہ کیاجائے گا تاکہ فرمودات قائد سے پوری قوم راہنمائی حاصل کرسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.