بھارتی سفارتخانے کی حدود میں میزائل حملہ،سفارتی عملہ محفوظ و عمارت کو جزوی نقصان

منگل 16 جنوری 2018 19:23

بھارتی سفارتخانے کی حدود میں میزائل حملہ،سفارتی عملہ محفوظ و عمارت ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) افغانستان میں بھارتی سفارتخانے کی حدود میں میزائل حملہ کیا گیا،جس سے سفارتخانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا،تاہم سفارتی حملہ محفوظ رہا ہے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو الصبح افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انتہائی حساس ترین علاقہ ’’گرین زون ‘‘ میں بھارتی سفارتخانے پر میزائل حملہ کیا گیا،جس کے نتیجے میں بھارتی سفارتخانے کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

اس حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ میزائل حملے میں بھارتی سفارتخانے کا عملہ محفوظ رہا ہے، انہوں نے افغان حکومت سے سفارتخانے کی حفاظت بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا وفد افغانستان کا 2روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وہاں سے روانہ ہوا تھا۔