طاہرالقادری کے ساتھ ان کا ملنا صرف قاتلوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، قمر زمان کائرہ

منگل 16 جنوری 2018 23:02

طاہرالقادری کے ساتھ ان کا ملنا صرف قاتلوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، قمر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نیوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طاہرالقادری کے ساتھ ان کا ملنا صرف قاتلوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کی جستجو اگر غلط ہے تو وہ بار بار کریں گے۔ تاریخ گواہ ہے سیاسی اور جمہوری عمل کی ضامن صرف پیپلزپارٹی ہے، قصور کے واقعات نے ماڈل ٹاون کے زخم تازہ کر دئیے ہیں۔ طاہرالقادری کے ساتھ انہیں کھڑا کرنے کے پیچھے شہباز شریف کی سازش ہے۔ جلسہ شہباز شریف کی پولیس گردی کو لگام دینے کیلئے ہے۔