اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر نیشنل بنک سعید احمد تقرری چیلنج کیس میں فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کردئیے ‘جواب طلب

بدھ 17 جنوری 2018 16:05

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر نیشنل بنک سعید احمد تقرری چیلنج کیس میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر نیشنل بنک سعید احمد تقرری چیلنج کیس میں فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا پر جواب جمع کرانے کیلئے وقت دی دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بدھ کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صدر نیشنل بنک سعید احمد کی تقرری چیلنج کیس میں فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت سے درخوست کی کہ جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے ۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے وقت دے دیا ہے درخواست گزار کی جانب سے علی نواز کھرل پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے صدر نیشنل بنک کی تقرری چیلنج کر رکھی ہے عدالت نے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :