ریحام خان کاچیف جسٹس سے مردان واقعے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 جنوری 2018 17:29

ریحام خان کاچیف جسٹس سے مردان واقعے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس مردان میں بچی سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مردان کی 4 سال کی بچی عاصمہ سے زیادتی ہوئی لیکن بہیمانہ قتل پر خاموشی کیوں ہے؟ ریحام خان نے مزید کہا کہ کیا چیف جسٹس مردان میں بچی سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیں گے؟ واضح رہے سانحہ قصور میں زینب زیادتی کے بعد پوری دنیا میں بچوں کے حق میں آواز اٹھائی جارہی ہے۔

تاہم بعض جماعتیں واقعات پرسیاست چمکا رہی ہیں۔ دوسری جانب مسعود شریف خٹک نے کہاکہ مردان میں بچی سے زیادتی کے واقعے پر کسی سیاسی رہنما کا بیان نہیں دیکھا۔ کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے کسی نےمردان واقعے پربیان نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :