صوابی میںوہ تاریخی کام ہوئے ہیں جو گذشتہ ساٹھ سالوںمیں کسی نے نہیںکئے،اسدقیصر
بدھ 17 جنوری 2018 18:59
(جاری ہے)
سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اللہ نے آج ان کو اور ان کے رفقاء کو اپنے عوام کے سامنے سرخروکیا ۔ صوابی میںوہ تاریخی کام ہوئے ہیں جو گذشتہ ساٹھ سالوںمیں کسی نے نہیںکئے ۔جھنڈا روڈ کی ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے جو وسعت ہوئی اس سے علاقے کے لوگوں کو آمدورفت میں بہت آسانی پیدا ہو گئی ہے ۔
انہوںنے کہا کہ وادی کنڈاؤ میں اب تک50کروڑ کے ترقیاتی کام ایک ریکارڈہے ۔انہوںنے قدرتی گیس کی فراہمی کے حوالے سے کہاکہ انشاء اللہ گیس کی سہولت بہت جلد گھر گھرتک پہنچے گی۔چونکہ یہ گیس پورے این اے۔13کیلئے منظور ہوئی ہے ۔اے این پی کے سابقہ حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ صوابی کی عوام نے اے این پی کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی مگر جب ان کی حکومت آئی تو صوابی کے لوگوں کو یکسر بھول گئے۔انہوںنے کہاکہ اے این پی کی حکومت نے صوابی میں کوئی ایک ترقیاتی کام کیاہو تو دیکھادے ۔اب صوابی کے عوام باشعور ہوچکے ہیںاور وہ اے این پی کے ڈھکوسلوں اور خالی خول وعدوں میں نہیں آئیں گے بلکہ آئندہ الیکشن میں عمران خان کی قیادت کو سپورٹ کرکے نئے پاکستان کی جو بنیاد ہم نے رکھ لی ہے اس کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔مسلم لیگ کے بارے میںانہوںنے کہاکہ مسلم لیگ کی جب بھی حکومت آئی ہے ،وہ صوابی کے عوام کیلئے بدبختی لائی ہے ۔ اسی مسلم لیگ کی سابقہ حکومت میں صوابی کا پانی چوری کرکے بروتھامیں بجلی گھر بنایاگیا،تاکہ رائلٹی پنجاب کو مل سکے۔انہی کے دو ر میں گدون کی مراعات چھین لی گئی اور لوگوں کو فاقے کرنے پر مجبورکردیاگیا۔انہی لوگوںنے صوابی سے گیس پائپ چرا کرہزارہ میں لگادیئے اب ان ہی کی ایماء پر گیس فراہمی کے منصوبے میں روڑے اٹکائے گئے جوکہ ہم نے عدالتی جنگ سے ناکام بنائے اور صوابی کے لئے گیس کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت نے اپنی جیب سے پیسے دئیے ۔ایم ایم اے کی پانچ سالہ حکومت بارے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ایم ایم اے نے پانچ سالہ دور حکومت میں اسلام اور شریعت کیلئے کیا خدمت کی کوئی ایک اسلامی قانون انہوںنے پاس نہیں کیا بلکہ انہوںنے صرف اسلام کانام استعمال کرکے اسلام آباد کا راستہ ہموار کیا۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سکولوں میں ترجمہ وناظرہ قرآن کو لازم کیا،جہیز کا قانون،سود کے خلاف قانون سازی،آئمہ کرام کی تنخواہوںکااجراء،فحش وعریاں فلموں کے خلاف قانون سازی ،اور نشہ اور اشیاء پر پابندی جیسے قوانین پاس کئے اور یہ اس بات کاثبوت ہے کہ ہماری حکومت اور پارٹی کے اعلیٰ قیادت اسلامی اقدار اور قوانین کے بارے میں بہت سنجیدہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ علماء حق نے پی ٹی آئی حکومت کی اسلامی قوانین کے نفاذکو سراہاہے اور ہمارے حق میں بیانات دیئے ہیں۔اب کی بار ان لوگوں نے جواسلام کے نا م پر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں،ان کیلئے اسلام آبادکا راستہ بند کردیںگے ا ۔انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کیلئے آئندہ لڑی جانے والی جنگ روزگارکی جنگ ہوگی۔انشاء اللہ سی پیک میں شامل اکنامک زون سے بائیس لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا ۔انہوںنے کہا کہ ان کی حکومت زمینداروں کیلئے ایک پیکج متعارف کروارہی ہے جس سے تمام زمینداروں کو پینے اور آب پاشی کیلئے صاف پانی میسر ہوگا۔سپیکر اسدقیصرنے جلسے سے مخاطب ہو کرکہا کہ میں اپنے صوابی کے لوگوں سے امید کرتاہوں کہ انشاء اللہ آئندہ ہونے والے الیکشن میں صوابی کے عوام ان کی الیکشن مہم کو چلائیں گے اور بجائے چارسدہ کے خوانین اور مردان کے نوابوں کی جگہ اپنے عزیز اور بھائی اسدقیصرکو کامیاب کریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.