انڈر 19 کر کٹ ورلڈکپ ،افغانستان اور نیوزی لینڈ نے کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا
افغانستان نے سری لنکاکو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 32 رنز سے شکست د ی،نیوزی لینڈ نے کینیا کو243رنز سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،کیویز نے 50اوورز میںریکارڈٖ 436 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا آسٹریلیا انڈر 19 ٹیم نے زمبابوے انڈر 19 کو 7 وکٹوں سے پہلی کامیابی حاصل کی
بدھ 17 جنوری 2018 19:25
(جاری ہے)
نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ کے سلسلے میں بدھ کو کھیلے گئے ایک میچ میں افغانستان انڈر 19 ٹیم نے سری لنکا انڈر 19 کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 32 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، افغانستان نے پہلے میچ میں پاکستان کو زیر کیا تھا، افغانستان انڈر 19 ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے، ابراہیم زدران نے 5 چھکوں کی مدد سے 86 رنز کی اننگز کھیلی، درویش رسولی 63 اور اکرام علی 55 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بلے باز رہے، راشمیکا اور نیپون مالنگا نے دو، دو وکٹیں لیں، بارش کی وجہ سے سری لنکا کو 38 اوورز میں فتح کیلئے 235 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں سری لنکن انڈر 19ٹیم 38ویں اوور میں 202 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ڈینل 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، نوین الحق نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، میزبان نیوزی لینڈ انڈر 19 ٹیم نے کینیا انڈر 19 کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 243 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی اور اس کے ساتھ ہی کوارٹر فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا، میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 436 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، جیک بھولا نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 180 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی، رویندرا 117 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ایلن نے بھی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 90 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا، جواب میں کینین انڈر 19 ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز تک محدود رہی،گاندھی 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، روندرا نے 2 وکٹیں لیں، ایک اور میچ میں آسٹریلیا انڈر 19 ٹیم نے زمبابوے انڈر 19 کو 7 وکٹوں سے پہلی کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم نے 135 رنز کا ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.