آزاد کشمیر میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک آرمی کے جوان کو فوجی اعزاز کیساتھ بگڑہ میں سپرد خاک کردیا گیا

بدھ 17 جنوری 2018 20:55

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) آزاد کشمیر میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک آرمی کے جوان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ بگڑہ میں سپرد خاک کردیا گیا تفصیلات کے ہری پور بگڑہ کارہائشی جوان نائیک محمد فیاض ولد محمد اشرف جوکے پاک آرمی میں اپنے فرائض انجام دے رہا تھا آزاد کشمیر کے سیکٹر جندروٹ کوٹلی کے مقام پر دہشت گردوں کیساتھ مقابلہ کے دوران جام شہادت نوش کرگیا ،جسکے جست خاکی آبائی قبرستان بگڑہ میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں پاک آرمی کے دستے نے سلامی پیش کرنے کیساتھ صدر پاکستان ممنون حسین اور چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے نائیک محمد فیاض کی تربت پہ پھولوں کی چادریں چڑھائیں گئیں۔