آئندہ سینیٹ اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی پمز ہسپتال سے علیحدگی کا بل پاس ہو جائیگا، ڈاکٹر طارق فضل چودھری
یونیورسٹی کی ہسپتال سے علیحدگی کے بعد نئی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا،ہسپتال کے میڈیکل ویسٹ کو تلف کرنے کیلئے نیا سسٹم لگایا جا رہا ہے ،تبدیلی نعروں کے ذریعے نہیں آئیگی، وزیراعظم تعلیمی ریفارمز پروگرام شہر میں تعلیم کی بہتری میں اہم کردار ادا کریگا، ڈیلی ویجز اساتذہ کا معاملہ دیانتداری سے حل کرنا چاہتے ہیں، وفاقی دارالحکومت میں مزید تین ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے، وزیر مملکت کیڈ کا تقاریب سے خطاب
بدھ 17 جنوری 2018 21:02
(جاری ہے)
پمز ہسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پمز میں مریضوں کا بوجھ بہت بڑھ چکا ہے جس کیلئے ہسپتال میں 103 وینٹی لیٹرز کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پمز میں ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کی لاگت سے نئی ایمرجنسی تعمیر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریضوں کی سہولت کیلئے نیا پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال میں سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما سے قبل ہسپتال میں سنٹرل اے سی سسٹم نصب کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں میڈیکل ویسٹ کو تلف کرنے کیلئے نیا سسٹم لگایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی نعروں کے ذریعے نہیں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سینیٹ اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی پمز ہسپتال سے علیحدگی کا بل پاس ہو جائے گا ،ہسپتال کی یونیورسٹی سے علیحدگی کے بعد ہسپتال میں افرادی قوت کی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تعلیمی ریفارمز پروگرام شہر میں تعلیم کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجز ٹیچرز کا معاملہ دیانتداری سے حل کرنا چاہتے ہیں، ڈیلی ویجز اساتذہ بھی بہترین اساتذہ کی فہرست میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تین ہزار مزید اساتذہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارے میں جزا اور سزا کا نظام ہونا چاہئے، نظام کو بہتر بنانے کیلئے مثبت تنقید کرنی چاہئے، سیاستدانوں کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے۔ تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.