جھنگ ،ْ بااثر شخص دیرینہ رنجش پر نوجوان کو برہنہ کرکے ڈیرے پر نچاتا رہا

جمعرات 18 جنوری 2018 15:00

جھنگ ،ْ بااثر شخص دیرینہ رنجش پر نوجوان کو برہنہ کرکے ڈیرے پر نچاتا ..
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2018ء)جھنگ میں احمد پور سیال کے علاقے کچا پکا میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس میں بااثر شخص دیرینہ رنجش پر نوجوان کو برہنہ کرکے ڈیرے پر نچاتا رہا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او لیاقت علی کے مطابق یہ واقعہ15روز پرانا ہے جس میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ،ْ مقدمے میں 5ملزمان نامزد ہیں جن میں سے ایک ملزم فوت ہوگیا۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے2 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن کر رہے ہیں۔