2017کے دوران 6500پاکستانیوں کی آمد،ایک کو پناہ مل سکی
جرمنی میں پاکستانی شہریوں کی اپیلوں نظر ثانی ،39 کو دیگر درجوں میں عارضی طور پر جرمنی میں قیام کی اجازت ملی،وزیرخارجہ
ہفتہ 20 جنوری 2018 12:02
(جاری ہے)
گزشتہ برسوں کی طرح سن 2017 میں بھی پاکستان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی درخواستوں کی کامیابی کا تناسب نہایت کم رہا۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بیس ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کی پناہ کی درخواستوں پر ابتدائی فیصلے سنائے گئے جن میں سے محض چار فیصد کو پناہ دی گئی جب کہ انیس ہزار سے زائد (قریب چھیانوے فیصد) پاکستانیوں کو پناہ کا حقدار نہیں سمجھا گیا۔اس کے مقابلے میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی پناہ کی درخواستوں کی کامیابی کا تناسب چوالیس فیصد رہا اور بانوے فیصد سے زائد شامی مہاجرین کو بھی جرمنی میں پناہ دے دی گئی۔بی اے ایم ایف کے مطابق سن 2017 میں حکام نے 1422 پاکستانی شہریوں کی اپیل پر ان کی درخواستوں پر نظر ثانی کی۔نظر ثانی کے بعد ان میں سے صرف ایک پاکستانی شہری کو باقاعدہ مہاجر تسلیم کرتے ہوئے پناہ کا حقدار قرار دیا گیا جب کہ انتالیس پاکستانیوں کو دیگر درجوں میں عارضی طور پر جرمنی میں قیام کی اجازت ملی۔ یوں اپیلوں میں بھی پاکستانی تارکین وطن کی کامیاب درخواستوں کی شرح قریب ساڑھے پانچ فیصد رہی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.