ٹوئنکل کھنہ پیڈمین پر لیکچر دیں گی

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:04

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء)بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں طلبہ کو لیکچر دیں گی۔اداکارہ کو آکسفورڈ یونین میں لیکچر دینے کیلئے مدعو کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

وہ طلبہ کو اپنی نئی فلم پیڈمین کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں گی۔واضح رہے پیڈمین کی کہانی ٹوئنکل کھنہ نے لکھی ہے جبکہ پروڈکشن کی ذمہ داریاں بھی انہوں نے ہی نبھائی ہیں۔ فلم میں ان کے شوہر اکشے کمار مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ ۔