کرن جوہر نے مس ورلڈ مانوشی کو اپنی فلم میں کام دینے کی تردید کردی
کرن نے مانوشی کو اپنی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2‘‘میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
اتوار 21 جنوری 2018 11:51
(جاری ہے)
تاہم کرن یا مانوشی چھیلر کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی تھی، جب افواہیں حد سے زیادہ بڑھیں تو کرن کو سامنے آنا ہی پڑا اور انہوں نے مانوشی کو اپنی فلم میں لینے کی تردید کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ اس خبرمیں کوئی صداقت نہیں کہ میں مانوشی کو اپنی فلم میں لانچ کررہا ہوں۔
کرن نے کہا مانوشی چھیلر نے مس ورلڈ کا ٹائٹل جیت کر جوکامیابی حاصل کی ہے میں اس کی بہت عزت کرتا ہوں، میں مانوشی کو ان کے مس ورلڈ کا اعزاز جیتنے سے پہلیسے جانتا ہوں۔ مس ورلڈ بننے سے پہلے مانوشی نے جس شو میں شرکت کی تھی میں اس کا میزبان تھا اور میں نے اسی وقت دیکھ لیا تھا کہ وہ بہت باصلاحیت لڑکی ہے۔ بعد ازاں مانوشی کے مس ورلڈبننے کے بعد مجھے اس سے ملنے کا موقع ہی نہیں ملا لہٰذا مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میڈیا کیوں غلط افواہیں پھیلا رہا ہے۔ کرن نے کہامانوشی میری فلم میں کام نہیں کررہیں اور نہ ہی میں انہیں لانچ کرنے والا ہوں۔واضح رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران مانوشی چھیلر بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھی مانوشی کو فلموں میں متعارف کروانے میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.