ساہیوال ،ڈاکوئوں نے 16لاکھ 87ہزار روپے کی نقدی اور ٹریکٹر ٹرالی چھین لی

اتوار 21 جنوری 2018 16:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) یہاں نواح میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 16لاکھ 87ہزار روپے کی نقدی ،ٹریکٹر،ٹرالی نمبر 1436/OKUپر گنا لوڈ کر کے کنجوانی شوگر ملز لیکر جا رہا تھا کہ راستہ میں چار ڈاکوئوں نے گن پوائینٹ پر روک کر نقدی اور ٹریکٹر،ٹرالی لوڈ 13لاکھ 12ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے اور رستم علی کو رسیوں سے باندھ کر دریائے را وی کے قریب پھینک دیا ۔

(جاری ہے)

گجر احاطہ ساہیوال میں ایک دوکاندار کاشف کے گھر دا خل ہو کر ایک خاتون ڈاکو اور اس کے دو ساتھیوںنے کاشف کی بوڑھی سے اسلحہ کے زور پر چابیاں گھر کی لے لیں نقدی اور زیورات 3لاکھ 75 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ار بوڑھی عورت کو کمرہ میں بند کر دیا ۔پولیس بہادر شاہ اور تھانہ فتح شیر نے دو مقدمات 397,392اور 382ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :