Live Updates

گالی دینےوالےکولاڈلہ نہ بناتےتوپارلیمنٹ کوگالی دینےکی جرات نہ کرتا،مریم نواز

قانون سب کیلئے ایک ہوتا تولاڈلے کیخلاف بھی نہال ہاشمی جیسا ایکشن لیا جاتا،مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 جنوری 2018 21:01

گالی دینےوالےکولاڈلہ نہ بناتےتوپارلیمنٹ کوگالی دینےکی جرات نہ کرتا،مریم ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ  گالیاں دینے والے کو لاڈلہ نہ بنایا جاتا تووہ پارلیمنٹ کو گالی دینےکی جرات نہ کرتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے عمران خان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قانون سب کیلئے ایک ہوتا تولاڈلے کیخلاف بھی نہال ہاشمی جیسا ایکشن لیا جاتا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ گالیاں دینے والے کو لاڈلہ نہ بنایا جاتا تووہ پارلیمنٹ کو گالی دینےکی جرات نہ کرتا۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نوازشریف کوہمیشہ اپنے ایمپائر لگا کرکھیلنے کی عادت ہے۔نوازشریف کوجسٹس قیوم جیسے ججزچاہئیں جوان کی مرضی کے فیصلے دیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نوازشریف کوپریشان کررکھا ہے اورزخمی کردیا ہے۔

نوازشریف کے عوامی جلسوں کے پیچھے ان کامقصدواضح ہوگیاہے۔نوازشریف چاہتے ہیں کہ عدالت ان کی نااہلی کا فیصلہ واپس لے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف عدالت پرعوامی دباؤ پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نواشریف عوامی جلسوں میں عدالت کواپنی نااہلی کے فیصلے پرشدید تنقید کانشانہ بناتے ہیں۔جبکہ ججز سے مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ انہیں یہ فیصلے واپس لیناپڑے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات