سی ڈی اے حج قرعہ اندازی لسٹ مکمل ہو گئی

اتوار 21 جنوری 2018 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) سی ڈی اے میں حج قرعہ اندازی کے کامیاب انعقاد کے بعد 40سال سے زائد عمر والے 43مرد اور2خواتین خوش نصیب ملازمین کی لسٹ مکمل ہوگئی اس کے بعد بروز اتوار سی ڈی اے کے یونین آفس میں سی ڈی اے لیبر یونین (سی بی ای) کے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹرشکیل ہزاروی نے تمام خوش نصیب ملازمین کو بلا کر حج کے درخواست فارم پر کروائے اور ان کے میڈیکل کے لئے سوموار مورخہ22.01.2018کوسی ڈی اے ہسپتال میں کال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونین کی جانب سے زین الدین صاحب بھی ملازمین کی مدد اور رہنمائی کے لئے موجود تھے۔جنرل سیکریٹری امان اللہ خان نے اس موقع پر کام کو چیک کرنے لئے وزٹ کیا اور ملازمین کی بہترین رہنمائی پر شکیل ہزاروی ، زین الدین اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :