حریت رہنمائوں کی گھروں اور جیلوں میں مسلسل نظربندی کی شدید مذمت

پیر 22 جنوری 2018 11:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت رہنمائوں کی گھروں اور جیلوں میں مسلسل نظربندی کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری بیان میں سینئر آزادی پسند رہنما محمد اشرف صحرائی کی گھر میں جبکہ حریت ترجمان غلام احمد گلزار کی کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن، بلال احمد صدیقی کی سرینگر سینٹرل جیل، محمد اشرف لایا کو صدر پولیس اسٹیشن ، عمر عادل ڈار کو نوگام، محمد یٰسین عطائی اور سید امتیاز حیدر کو بڈگام تھانہ اور عاشق حسین کو اسلام آباد تھانے میںمسلسل نظربند رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے حریت رہنمائوں کے جذبہ آزادی کو کمزور نہیں کیاجاسکتا۔

بیان میں جدوجہد آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوںکے عزم کا اعادہ کیاگیا ۔