صدر ممنون حسین نے سعودی شاہی بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا

ایوارڈ کی تقریب میں سعودی سفیر‘ پاک بحریہ کے سربراہ اور اعلیٰ سول و فوجی حکام کی شرکت

پیر 22 جنوری 2018 13:49

صدر ممنون حسین نے سعودی شاہی بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز ملٹری سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) سعودی شاہی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل فہد بن عبدالله کو صدر ممنون حسین نے نشان امتیاز ملٹری عطا کیا‘ ایوارڈ دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی جس میں سعودی سفیر‘ پاک بحریہ کے سربراہ اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پیر کو صدر ممنون حسین نے سعودی شاہی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل فہد بن عبدالله کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔ سعودی شاہی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل فہد بن عبدالله کو ایوارڈ دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں سعودی سفیر‘ پاک بحریہ کے سربراہ اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :