مدرسے کے اُستاد نے بہیمانہ تشدد کر کے 10 سالہ بچے کو جان سے مار دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 جنوری 2018 14:09

مدرسے کے اُستاد نے بہیمانہ تشدد کر کے 10 سالہ بچے کو جان سے مار دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2018ء) : کراچی کے علاقہ بن قاسم میں موجود عید گوٹھ میں مدرسے کے قاری نے بہیمانہ تشدد کر کے 10 سالہ بچے کی جان لے لی ۔تفصیلات کے مطابق قاری ںظام الدین نے گذشتہ روز اپنے دس سالہ شاگرد محمد حسین پر بہیمانہ تشدد کیا جس سے بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ شدید زخمی حالت میں محمد حسین کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بچے کے اہل خانہ نے نہ صرف قاری کو معاف کر دیا بلکہ بچے کی لاش کا پوسٹمارٹم کروانے سے بھی انکار کر دیا اور بچے کو سپرد خاک کر دیا۔ اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے ملزم قاری کو گرفتار کر کے اس کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس مقدمے میں قتل اور تشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کو ریمانڈ کے لیے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :